کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی

منشیات فروش اور اسٹریٹ کرمنلز سمیت 4ملزمان کو گرفتار،150گرام چرس برآمد

منگل 16 جنوری 2018 15:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران پولیس نے منشیات فروش اور اسٹریٹ کرمنلز سمیت 4ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شریف آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمدعلی ولدعلی نوازکوگرفتارکرکے 150گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ زمان ٹائون تھانے کی حدودکورنگی کوسٹ گارڈروڈکے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران 2اسٹریٹ کرمنلزشاہ زیب اورشہبازکوگرفتارکرکے اسلحہ ،موٹرسائیکل اوردیگرمسروقہ سامان برآمدکرلیاپولیس کاکہناہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرمنلزہیںاورملزمان لوٹ مارکرکے فرارہورہے تھے ،دوسری جانب کلری کے علاقے گل جوجھ اسٹریٹ کے قریب کمسن بچی سے مبینہ بچی سے زیادتی کے ملزم کومشتعل افرادنے تشددکرکے لہولہان کرنے کے بعدپولیس کے حوالے کردیاپولیس کاکہناہے کہ واقعے کی تمام پہلوئوںسے تفتیش کررہے ہیںابھی اس حوالے سے کچھ کہناقبل ازوقت ہے ۔

متعلقہ عنوان :