ٹائپ ٹو ذیابیطس کنٹرول کرنے کے لیے غذا اور ورزش دوا سے زیادہ موثرہے،طبی ماہرین

منگل 16 جنوری 2018 16:07

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) طبی ماہرین نے ٹائپ ٹو ذیابیطس کوکنٹرول کرنے کے لیے غذا اور ورزش کو دوا سے زیادہ موئثر قرار دیا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ذیابیطس ٹائپ ٹو کے ایسے مریض جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں انہیں دوا کی ضرورت کم ہوتی ہے کیونکہ بہتر غذا دوا کے مقابلے میں زیادہ موئثر طریقے سے اس مرضکو کنٹرول کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف گلاسگومیں محققین نے ویٹ مینجمنٹ کورس میں شریک ٹائپ ٹو ذیابیطس کی15 سومریضوں کا موازنہ ایسے افراد سے کیا جنہوں نے کورس میں حصہ نہیں لیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے 16ہفتے کاپروگرام مکمل کیا ان میں بلڈ شوگر لیول صحت مند رہااوروہ ذیابیطس کی جو دوالیتے تھے اس کی مقدار میں اضافہ بھی نہیں دیکھا گیا۔ پروگرام مکمل کرنے والے 71سالہ این آرم سٹرونگ وزن میں تقریباً 20کلو کمی کرکے انسولین ترک کرنے کے قابل ہوگئے،انہوں نے پروگرام کو اچھا تجربہ قرار دیا۔