پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس( کل) شروع ہوگی

منگل 16 جنوری 2018 20:07

لاہور۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز اور شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ’جنوبی ایشیا میںبدلتی ہوئی سیاسی صورتحال ‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب آج بدھ کو صبح 10بجے الرازی ہال میں منعقد ہوگی جس میں گورنر پنجاب /چانسلر پنجاب یونیورسٹی ملک محمد رفیق رجوانہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی و دیگر شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :