معاملہ عدالت میں ہے تو احتجاج کا کیا جواز ، اپوزیشن احتجاج اور دھرنوں کی آڑ میں انتشار کی سازش کر رہی ہے‘ پنجاب حکومت
متحدہ اپوزیشن کے احتجاج سے کاروبار ،سکول کے طلبہ اور عوام سب متاثر ہونگے ، سیاسی جماعتیں احتجاج کی بجائے عدلیہ پر بھروسہ کریں فارماسسٹ کے احتجاج کے دوران مال روڈ پر دھماکا ہوا تھا، اب بھی احتجاج کے حوالے سے سکیورٹی الرٹ موجود ، احتجاج کو پر امن رکھا جائے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے آخری حد تک کوشش کریں گے ، عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خاں ، صوبائی وزراء رانا مشہود احمد ، خواجہ عمران نذیر اور بلال یاسین کی مشترکہ پریس کانفرنس
منگل 16 جنوری 2018 20:29
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے لیکن اس کے برعکس پبلک املاک کو نقصان سے بچانے کی ذمہ دار ی حکومت پر عائد ہوتی ہے،اپوزیشن نان ایشوز کو ایشوز بنا کر اپنی مردہ سیاست کو زندہ کئے ہوئے ہیں۔
احتجاجوں سے عوام سمیت تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیںاور اشتعال انگیز تقاریر سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے لہٰذا ملک میں انتشار پھیلانے والے ہوش کے ناخن لیں۔ ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے، اس وقت سب کو ایک پیج پر جمع ہونا چاہئے، تمام سیاسی جماعتیں احتجاج کی بجائے عدلیہ پر بھروسہ کریں ، احتجاج کو تشدد کا راستہ نہیں اپنانا چاہئے اور ہم بھی آخری حد تک کوشش کریں گے کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مال روڈ پر سکیورٹی الرٹ ہے ۔فارماسسٹ کے احتجاج کے دوران مال روڈ پر دھماکا ہوا تھا۔اپوزیشن مال روڈ کی بجائے احتجاج کیلئے دوسری جگہ کا انتخاب کرے کیونکہ پنجاب حکومت نے متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ پر احتجاج کی اجازت نہیں دی ہے اور مال روڈ پر عدالت عالیہ نے ہی فیصلہ کیا ہے کہ کوئی جلسہ،احتجاج اور دھرنا نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کیا مشال خان کے واقعہ پر دھرنانہیں دیا جا سکتا تھا ، کیا ڈی آئی خان واقعہ پر دھرنا نہیں دیا جا سکتا تھا ،اپوزیشن احتجاج اور دھرنوںکی آڑ میں ملک میں توڑ پھوڑ اور انتشار کی سازش کر رہی ہے، دھرنوں میں پولیس پر تشدد کیا جاتا ہے اور املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے، کاروباری سرگرمیاں معطل ہو کر رہ جاتی ہیں جس سے روزانہ کی بنیادوں پر اربوں روپے کا کاروباری نقصان ہوتا ہے ،دھرنوں سے مال روڈ کے اطراف میں کاروباری زندگی مفلوج ہو جاتی ہے، احتجاج کے باعث عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر جے آئی ٹی ڈاکٹر طاہر القادری کی مشاورت سے بنائی گئی تھی لیکن انہوں نے جے آئی ٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ،سانحہ ماڈل ٹائون کی تفتیش ہوئی اور چالان پیش کیا گیا، جب معاملہ عدالت میں ہے تو احتجاج کا کیا جواز ہی ، اپیل کرتے ہیں احتجاج کو پر امن رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں انہی دھرنوں کے باعث ہم کیپٹن (ر) احمد مبین سمیت دیگر اعلی افسران کھو چکے ہیں مزید افسران نہیں کھونا چاہتے ، انہی احتجاج اور دھرنوں کی آڑ میں دشمن حملہ کرتے ہیں جس سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ احتجاج کے باعث اگر توڑ پھوڑ ہوئی تو متعلقہ سیاسی جماعتیں ذمہ دار ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ قصور کے واقعہ پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے وہاں بھی قصور واقعہ کی آڑ میں شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ کی اور نقصان پہنچایا، اس میں قصور کے مقامی لوگ شامل نہیں تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.