قائداعظم یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر طلباء احتجاج کی زد میں آگئی

شعبہ قانون کے طالب علموں نے یونیورسٹی بند کرنے کی دھمکی دے دی یونیورسٹی میں شعبہ قانون کے طالبعلموںنے ڈگری کی ایکریڈیشن نہ کیے جانے پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاجی ریلی نکالی

منگل 16 جنوری 2018 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) قائداعظم یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر طلباء احتجاج کی زد میں آگئی ہے، شعبہ قانون کے طالب علموں نے ایک بار پھر یونیورسٹی بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے ،یونیورسٹی میں شعبہ قانون کے طالبعلموںنے ڈگری کی ایکریڈیشن نہ کیے جانے پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاجی ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز منگل کو وفاقی دارالحکومت کی بڑی قائد اعظم یونیورسٹی جو کہ پچھلے کچھ عرصہ میں تین ہفتوں تک احتجاجی مظاہروں کے باعث بند رہ اب پھر طلباء کی جانب سے احتجاج کی زد میں ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے طلبا ء نے ڈگری نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈگری کی ایکریڈیشن کی جائے کیونکہ ایکریڈیشن کے بغیر ڈگری کسی کام کی نہیں ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ اس معاملے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ۔طلبا نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ تسلیم نہ ہوا تو جامعہ میں تعلیمی سرگرمیاں روک دیں گے ۔ہم یونیورسٹی بند کرکے احتجاج کریں گے تاہم یوینورسٹی انتطامیہ کی جانب سے معاملے کے حل کیلئے طلباء کو کسی قسم کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی

متعلقہ عنوان :