شوبز نیوز*

2017 کی رومانوی کامیڈی فلم پنجاب نہیں جائوں گی نے ریکارڈ قائم کردیا ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی فلم پنجاب نہیں جائوں گی دنیا بھر میں 50 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

ہفتہ 20 جنوری 2018 15:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) 2017 کی رومانوی کامیڈی فلم پنجاب نہیں جاں گی کو نہ صرف تجزیہ کاروں اور شائقین کے اچھے ریویوز ملے تھے، بلکہ فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا، جبکہ اب فلم نے ایک نیا ریکارڈ بھی بنالیا ہے۔ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی فلم پنجاب نہیں جاں گی دنیا بھر میں 50 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن چکی ہے۔

احمد علی بٹ نے فلم پنجاب نہیں جاں گی اور جوانی پھر نہیں آنی کے پوسٹرز شیئر کرنے کے ساتھ اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پنجاب نہیں جاں گی نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑنے کے ساتھ دنیا بھر میں 50 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بننے کا ریکارڈ بنالیا، اور اب تک یہ سینما گھروں میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

فلم پنجاب نہیں جاں گی میں ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین نے مرکزی کردار ادا کیے، جبکہ احمد علی بٹ اور صبا حمید اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے۔

دوسری جانب 2015 کی فلم جوانی پھر نہیں آنی میں بھی ہمایوں سعید، مہوش حیات کے ساتھ واسع چوہدری، احمد علی بٹ، حمزہ علی عباسی، ثروت گیلانی اور سوہائے علی آبڑو مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے۔خیال رہے کہ اس فلم سے قبل ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی 2015 کی فلم جوانی پھر نہیں آنی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم تھی۔۔