سماجی کارکن کو سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکی دینے والا ملزم گرفتار
ملزم حمزہ خان نے مشعال خان قتل کیس میں انصاف کا مطالبہ کرنے پر قتل کی دھمکی دی تھی ،ْ گلا لئی اسماعیل
منگل 23 جنوری 2018 14:26
(جاری ہے)
گلالئی اسمٰعیل نے کہا کہ انہیں جون 2017 سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے تھے۔
ابتداء میں انہوں نے ایف آئی اے سے رجوع کیا تاہم ادارے نے مشتبہ شخص کی گرفتاری کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی جس کے بعد انہوں نے 15 نومبر 2017 کو پولیس میں مقدمہ درج کرایا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی گلالئی اسمٰعیل کو کئی افراد کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات ملتے رہے جن میں سے متعدد بعد ازاں فیس بک اور ٹویٹر پر جعلی ثابت ہوئے۔ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیاتاہم یہ بات سامنے آنے کے بعد اسے پیر کے روز دوبارہ گرفتار کرلیا گیا کہ اس نے صرف قتل کی دھمکی والا ویڈیو پیغام ہی جاری نہیں کیابلکہ گلالئی اسمٰعیل کی پوسٹس پر مختلف اکاؤنٹس سے کمنٹس بھی کیے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کنٹونمنٹ وسیم ریاض نے 18 سالہ حمزہ خان کو گلالئی اسمٰعیل کو دھمکی دینے پر گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
-
سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.