پنجاب میں شفافیت اور تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہمارا طرہ امتیاز ہے‘شہبازشریف
میری خواہش ہے کہ پنجاب کی طرح دیگر صوبے بھی تیز رفتاری سے ترقی کریں،پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے ہم نے مل کرملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے، چاروں صوبوں کی ترقی سے ہی پاکستان خوشحال ہوگا‘وزیراعلیٰ پنجاب
منگل 23 جنوری 2018 21:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پشاور میں ساڑھے چار برس بعد میٹرو بس کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے اور اگر یہ لوگ دھرنے نہ دیتے اور عوام کی خدمت کرتے تو کے پی کے بھی پنجاب کی طرح ترقی کرتا۔
وفد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پشاور کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے غضنفر بلور کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی میں صنعتی ترقی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ صنعت کا پہیہ چلے گا تو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے وفاق سے بات چیت کروں گا اور برآمدات کے فروغ کے حوالے سے بھی صنعتی برادری کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں شفافیت اور تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہمارا طرہ امتیاز ہے اور میں عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔ میں نے ساڑھے چار برس کے دوران صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور میری خواہش ہے کہ پنجاب کی طرح دیگر صوبے بھی تیز رفتاری سے ترقی کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے اور ہم نے مل کر اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے مل کر ترقی کرنے سے ہی پاکستان خوشحال ہوگا۔ وفد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلور، سابق صدر ایس ایم منیر، کے پی سی سی آئی کے سابق صدور حاجی محمد افضل، ریاض ارشد، ملک نیاز اور کے پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر خان گل شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.