ملکر اقوام کے بنیادی انسانی و قومی حقوق کیلئے موثر آواز بلند کریں،میر حاصل خان بزنجو

منگل 23 جنوری 2018 22:54

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) نیشنل پارٹی کے سربراہ وفاقی وزیر میرین اینڈ سائنس شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کی پشتون و بلوچ قوم پرست اورتمام بلوچ سیاسی جماعتوں و سیاسی زعماء کو دعوت دیتی ہے کہ آئیں مل کر یہاں کے اقوام کے بنیادی انسانی و قومی حقوق کے لئے موثر آواز بلند کریں،اس سرزمین کا قرض ادا کریں بابائے بلوچستان کی کاز اور فلسفہ ونظریہ کو لیکر نیشنل پارٹی آج بھی اسی منزل کی جانب رواں دواں ہے، جو کہ بابائے بلوچستان نے ہمیں دیکر چلے گئے تھے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کا استحکام جمہوریت سے وابستہ ہے آئین وپارلیمنٹ سیاسی قبلہ کی حیثت رکھتے ہیں جو لوگ پارلیمنٹ کو گالی دیتے ہیں ان کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ پارلیمنٹ کا حصہ بنیں ۔

(جاری ہے)

بد قسمتی سے شیخ رشید عمران جیسے لوگ بھی پارلیمنٹ کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ نیشنل پارٹی جمہوری اداروں کے استحکام پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے بلوچستان میں اپنے اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ دیا جس پر ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اپنے عہد کا پاس رکھا جو ایک بلوچ سیاسی و قبائلی معاشعرہ کا دلیل ہے بلوچستان جو کچھ ہوا دیکھنے کو وہ ان ہائوس تبدیلی ہے اللہ کرے کہ پس پردہ اسمبلی توڑ نے کے افواہیں غلط ثابت ہوں اگر اس طرح ہو جاتا ہے تو یہ المیہ ہوگا سیاست میں حلیف حریف بن جاتے ہیں لیکن جو لوگ شیطانیت کی ثبوت میں دنیا جہان وں کے دلیل گھڑ لیتے ہیں پر ابلم ان کے لئے ہوتا ہے اس لئے کھتے ہیں ناراضگی میں وہ بات کرو جو قربت کے بعد پیشیمانی کا باعث نہ بنے ان خیالات کا اظہار میر حاصل خان بزنجو نے خضدار میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ بلوچستان یہا کے اقوام کی مشترکہ ملکیت ہے اس پر ہم سب کا حق ہے ہمارے آبائو اجداد نے اس سر زمین کی حفاظت کے لئے قربانیوں کی تاریخ رقم پیش کی تھی بلوچستان و بلوچ عوام کے بہتر مستقبل ہم سب کا مشترکہ ایجنڈا ہے طریقہ جد و جہد میں اختلاف ہو سکتا ہے منزل سب کا ایک ہے جب منزل ایک ہو تو سطحی اختلاف کو دوریاں پیدا کرنے کا سبب نہیں بنادیا جائے اس طرح کی دوریوں کا فائدہ ہمیشہ دشمن نے اٹھایا ہے اب بھی ان کی یہی کوشش ہے کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری وفاق پرست قوم پرست جماعت ہے اس جماعت کے بانی کا 1973 میں یہی موقف تھا کہ بلوچستان کے حقوق کی حصول کا واحد ذریعہ جمہوریت سیاسی جد و جہد ہونا چاہیے انتہا پسندی اس دہرتی کے لئے نیک شگون نہیں آج 40سال بعد اپنے قائد کے نظریہ پر کاربند ہیں جو لوگ ترجیحات بد لتے ہیں پریشانیاں ان کے لئے پیداہوتی ہیں نیشنل پارٹی آج بھی یہاں کے پشتون بلوچ قوم پرستوں اور بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتی ہے کہ آئیں ملکر یہاں عوام کے بنیادی انسانی و قومی حقوق کے لئے مئو ثر آواز بلند کریں

متعلقہ عنوان :