مہران یونیورسٹی جامشورو کے حاجی محمود سینیٹ ہال میں ’’صنعتی شعبوں کے لئے تیاری‘‘ کے موضوع پر لیکچر کا انعقاد

بدھ 24 جنوری 2018 20:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) مہران یونیورسٹی جامشورو کے بائیو میڈیکل انجینئرنگ شعبہ کی جانب سے حاجی محمود سینیٹ ہال میں طلبہ و طالبات کے لئے " صنعتی شعبوں کے لئے تیاری " کے موضوع پر لیکچر منعقد ہوا اس موقع پر اینجی ڈائگنوسٹکس کے سربراہ منصور غدیالی نے مستقبل کے انجینئرزکو ان کے کیرئر میں آنے والے ممکنہ چیلنجز کے متعلق آگاہی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اینجی صنعت اور تدریس میں تعاون کے فروغ کے لئے اینجی ڈائگنوسٹکس کراچی اور مہران یونیورسٹی جامشورو کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جس میں اینجی ڈائگنوسٹکس کی جانب سے منصور غدیالی اور اورک کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام اللہ بھٹی نے دستخط کئے۔ لیکچر پروگرام سے مہران یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرطحہٰ حسین علی اور بائیومیڈیکل انجنیئرنگ شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احسان احمد عرسانی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :