پاکستان کی ترقی کیلئے تجارت ترجیح ہے نہ کہ امداد،خرم دستگیر
2008ء سے جمہوریت کے استحکام کے بعد ملک میں سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں وسیع پیمانے پر ترقی ہوئی ہے ، جی ایس پی پلس سکیم کے بعد پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوگئے ہیں، گزشتہ چار سالوں سے حکومت کے بنائے جانیوالے منصوبوں سے بڑھتی ہوئی توانائی کی فراہمی کیساتھ ساتھ سی پیک کے تحت متعین توانائی کے منصوبوں میں اضافے کیساتھ پاکستان مجموعی طور پر جی ایس پی پلس کی سہولیات کو باصلاحیت طریقے سے پورا کرنے کے قابل ہوجائیگا ، پاکستان کی پیداواری بنیاد کو متنوع بنانے اور قوم کیلئے مثبت منافع بخش بنانے میں مدد ملے گی پاکستان کے پارلیمانی وفد کی یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹیوں اور گروپ سربراہان سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 24 جنوری 2018 21:49
(جاری ہے)
ویبر نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان ویورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات کے مزید فروغ کی پرزور حمایت کی۔انہوں نے اقتصادی راہداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفد نے جی ایس پی پلس کی مانیٹرنگ کمیٹی سے بھی ملاقات کی ۔وزیر دفاع نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ترقی کیلئے پاکستان گزشتہ 4سال سے تجارت کی توسیع کیلئے ہمیشہ جی ایس پی پلس کے ذریعہ امداد کی بجائے تجارت کے فروغ کو ترجیح دیتا ہے ،انہوں نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی پالیسیوں کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے بہترین راہیں استوار کرتا ہے ،وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے حکومت کے بنائے جانیوالے منصوبوں سے بڑھتی ہوئی توانائی کی فراہمی کیساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت متعین توانائی کے منصوبوں میں اضافے کیساتھ پاکستان مجموعی طور پر جی ایس پی پلس کی سہولیات کو باصلاحیت طریقے سے پورا کرنے کے قابل ہوجائیگا اور پاکستان کی پیداواری بنیاد کو متنوع بنانے اور قوم کیلئے مثبت منافع بخش بنانے میں مدد ملے گی،وفاقی وزیر نے جی ایس پی پلس کے ذریعے پاکستان کی تجارت میں تعاون پر یورپی یونین کے کردار کو سراہااور یورپی یونین کو دعوت دی کہ مثبت اقتصادی منظر نامے کے بعد اب پاکستان میں سرمایہ کاری پر غور کیا جائے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت چیلنجز کا سامنا ہے اور مختلف منصوبوں کیلئے برآمداتی بنیاد کو متنوع کرنے کیلئے کام ہورہا ہے ،سراج الحق نے کہا کہ پاکستان جمہوریت کے راستے پر گامزن ہے اور دہشتگردی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان طویل عرصہ سے یورپی یونین کیساتھ پائیدار معاشی تعلقات کی امید رکھتا ہے اور یورپی یونین کو پاکستان میں وفد بھیجنے پر غور کرنا ہوگاجبکہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پارلیمانی وفودمیں مضبوط روابط پر زور دیا،وفد نے یورپی پارلیمنٹ کے رکن لیمبرٹ اور جیمز نکولسن سے بھی ملاقات کی جو بالترتیب یورپی پارلیمنٹ میں جنوبی ایشیاء کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ہیں،جین لیمبرٹ نے وفد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یورپی پارلیمنٹ پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں معاونت کیلئے تیار ہے۔انہوں نے آئندہ انتخابات کے حوالہ سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.