جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ،ننھی سی طالبہ گاڑی کے نیچے آنے کے بعد بھی معجزاتی طور پر بچ گئی

جمعہ 26 جنوری 2018 11:57

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ،ننھی سی طالبہ گاڑی کے نیچے آنے کے بعد بھی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جنوری2018ء) :کراچی کے علاقے اسکول وین کے ڈرائیور نے نا اہلی کے باعث ننھی سی طالبہ کی زندگی داؤ پر لگا دی لیکن ننھی طالبہ بری طرح گاڑ ی کے نیچے آنے کے باوجود بھی معجز اتی طور پر بچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اختر کالونی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں ننھی سی گڑیا اپنے اسکول کے لئے جا رہی تھی لیکن ڈرائیور کی غفلت نے بچی کو بری طرح سے کچل ڈالا ،گاڑی کے دونوں ٹائر بچی کے اوپر چڑ ھانے کے بعدڈرائیور نے اپنی گاڑی کو روکا لیکن بچی معجزاتی طور پر بچ گئی اور اسے معمولی چوٹیں آئیں ۔

متعلقہ عنوان :