جوہانسبرگ ٹیسٹ،ویرات کوہلی نے ایک اور ریکار ڈ اپنے نا م کرلیا

جمعہ 26 جنوری 2018 17:39

جوہانسبرگ ٹیسٹ،ویرات کوہلی نے ایک اور ریکار ڈ اپنے نا م کرلیا
جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جنوری2018ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنو بی افریقہ کیخلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ کے تیسرے روز 41رنز کی اننگز کے دوران ایک اورریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

29سالہ کوہلی اب بطور کپتان بھارت کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز سکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ، انہوں نے اب تک بطور کپتان35ٹیسٹ میچز کی57اننگز میں 65.20 کی اوسط سے 3456رنز سکور کرکے سابق قائد مہندرا سنگھ دھونی سے آگے نکل چکے ہیں جنہوں نے 96ٹیسٹ اننگز میں 3454رنز بنائے تھے ، اس فہرست میں سنیل گواسکر74اننگز میں 3449رنز کے ساتھ تیسرے ، محمد اظہر الدین 68اننگز میں 2856رنز کے ساتھ چوتھے اور سارو گنگولی 75اننگز میں 2561رنز سکور کرکے 5ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔