صو با ئی حکو مت نے پشا ور سمیت دیگر شہر وں کی خو بصو رتی و صفا ئی کیلئے اربو ں روپے مختص کئے ہیں،عنایت اللہ خان

ترقیاتی عمل میں صفا ئی و ستھرا ئی کے علا وہ سو لر ائز یشن، آبنو شی ، جنر ل پبلک پا رکس کی تعمیر اور نکا س آب سمیت کئی دیگر منصوبے شا مل ہیں جن سے عوام کے مسا ئل میں کمی وا قع ہو گی،سینئروزیربلدیات خیبرپختونخوا

جمعہ 26 جنوری 2018 19:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2018ء) خیبر پختو نخوا کے سنیئر وزیر بلد یا ت و دیہی تر قی عنا یت اللہ نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت نے پشا ور سمیت دیگر شہر وں کی خو بصو رتی و صفا ئی کیلئے اربو ں روپے مختص کئے ہیںجن کے ذریعے شروع کئے جانے والے ترقیاتی عمل میں صفا ئی و ستھرا ئی کے علا وہ سو لر ائز یشن، آبنو شی ، جنر ل پبلک پا رکس کی تعمیر اور نکا س آب سمیت کئی دیگر منصوبے شا مل ہیں جن سے عوام کے مسا ئل میں کمی وا قع ہو گی۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر اُ نہو ں نے پشا ور میں ایک تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔سنیئر وزیر نے کہا کہ اتحا دی حکو مت صو بے کی تر قی کیلئے عملی اقداما ت اُ ٹھا رہی ہے اور پشا ور سمیت مردان، مینگو رہ، اپر دیر، ایبٹ آبا د، کو ہا ٹ اور ڈی آئی خا ن میں نا جا ئز تجا وزات کے خا تمے اور خو بصورتی کے کئی منصوبے جدید ٹیکنا لو جی کے استعما ل سے مکمل کئے جا رہے ہیں اور لو گو ں کو انکی دہلیز پر میو نسپل خدما ت فرا ہم ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سنیئر وزیر نے کہا کہ ہم نے عوامی اُمنگو ں کے مطا بق محکمہ بلدیا ت میں بہتر ی کیلئے مو ثر قا نو ن سا زی اور اصلا حا ت کی ہیں جنکی بدو لت صو بے بھر میں حقیقی تبد یلی رونما ہو رہی ہے۔اس لئے ا عوام کو بھی چا ہیے کہ وہ اپنی آئیندہ نسلو ں کے بہتر مستقبل کیلئے بھر پورکر دار ادا کر یں تا کہ زیا دہ سے زیا دہ پسما ندہ علا قو ں تک میو نسپل خدما ت فرا ہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :