زینب قتل کیس کے بارے میں ابہام پیدا کرنا تفتیش پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے‘ شہباز شریف
سانحہ قصور میں سوفیصد حقائق پر مبنی انوسٹی گیشن یقینی بنائی جائیگی،تفتیش میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے غلطی اورکوتاہی ہرگزنہیں ہونی چاہیے،کیس کی تحقیقات کیلئے سٹیٹ بینک، نادرا اور دیگر اداروں کے ریکارڈ سے مدد لی جائیگی فرانزک لیب ریکارڈ میں عاصمہ کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہو چکا ہے، مزید تعاون کیلئے بھی تیار ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کی سب کمیٹی کااجلاس،سانحہ قصور پر پیشرفت اوردیگر امور کا جائزہ
جمعہ 26 جنوری 2018 19:45
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ زینب قوم کی بیٹی تھی، قاتل کو انجام تک پہنچانے کے لئے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔
زینب قتل کیس کے بارے میں ابہام پیدا کرنا تفتیش پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے اورزینب قتل کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا اپنی سماجی ذمہ داری ادا کرے۔ملزم کی گرفتاری تحقیقاتی ٹیموں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔معصوم زینب کیساتھ ہونیوالے ظلم اور زیادتی نے پوری قوم کو ہیجان میں مبتلا کر دیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ کیس کی تحقیقات کیلئے سٹیٹ بینک، نادرا اور دیگر اداروں کے ریکارڈ سے مدد لی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ مردان کی عاصمہ بھی قوم کی بیٹی ہے، اس پر ہونیوالے ظلم پر بے حد رنجیدہ ہیں۔فرانزک لیب ریکارڈ میں عاصمہ کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہو چکا ہے، مزید تعاون کیلئے بھی تیار ہیں۔ صوبائی وزیر کرنل (ر) سردار ایوب گادھی، ترجما ن حکومت پنجاب ملک محمد احمد خان، مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت جبکہ صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ اٹک سے اور سٹیٹ بینک آف پنجاب کے ڈائریکٹر بینکنگ پالیسیز اینڈ ریگولیشن ڈپارٹمنٹ اختر جاوید ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیص کی تیسری برسی (کل ) منائی جائے گی
-
میٹ گالا 2024ء کے ایونٹ میں شرکت نے عالیہ بھٹ کی شہرت میں مزید اضافہ کردیا
-
بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں، اہلخانہ شدید زخمی
-
بیٹی کو ان رشتوں کے متعلق سمجھایا جنہیں نبھانے میں کامیاب نہ ہوسکی، جویریہ عباسی
-
سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، شادی نہیں کریں گے، متھن چکرورتی
-
منیشا کوئرالہ کا کینسر کے سبب ماں نہ بن سکنے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
بھارت، تیلگو انڈسٹری کی معروف اداکارہ کی خوفناک سڑک حادثے میں موت
-
انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی، الو ارجن پر مقدمہ درج
-
ادیتی راؤ شارمین سہگل کے حق میں سامنے آگئیں
-
مہوش حیات کو گھڑ سواری کا شوق، ویڈیو بھی شیئر کردی
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.