کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے والد کی مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست

ہفتہ 27 جنوری 2018 18:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) دوسال قبل منگوپیر میں مبینہ مقابلے میں ہلاک 16 سالہ نوجوان عبداللہ کے والد نے رائو انوار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے جرگے میں درخواست سے دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

دو سال منگھوپیر میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 16سالہ نوجوان عبداللہ کے والد نے راؤ انوار کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی ہے ۔

عبداللہ کے والد نے بتایا کہ میرے بیٹے کو 2015 میں 24 اگست کو لانڈھی میں گھر سے سچل پولیس نے حراست میں لے کر تین ماہ تک پولیس نے حراست میں رکھاگیا ۔ عبداللہ کو 13 نومبر کو منگوپیر میں 6 افراد کے ساتھ جعلی مقابلے میں ہلاک کیا، جعلی مقابلے کا مقدمہ رائو انوار کے خلاف درج کرانے کے لیے جرگہ میں درخواست دی ہے۔

متعلقہ عنوان :