پانچ فروری کے جلسہ میں پنجاب حکومت کے وہ پول کھولوں گا جس کا ان کے پاس جواب نہیں ہوگا ‘قمرزمان کائرہ
میاں صاحب واقعی آپ نے ایک روپے نہیں سینکڑوں ارب روپے کی کرپشن کی ،آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جانے والی ہیں زرداری نے حکومت کو چار سال دئیے اگر کرنی ہوتوبلوچستان کی طرح قومی اسمبلی سمیت دیگر اسمبلیوں سے بھی آپ کی حکومتیں ختم کر سکتے ہیں‘سبزہ زار میں جلسہ عام سے خطاب
پیر 29 جنوری 2018 20:46
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ پانچ فروری کو پیپلزپارٹی موچی دروازے پر جلسہ عام کرے گی اور جلسے میں پنجاب حکومت کے وہ پول کھولوں گا جس کا ان کے پاس جواب نہیں ہوگا ۔
انہوںنے کہاکہ کشمیری حریت پسندوں اورمودی حکومت کو جواب دینا ہے او رہم نے مودی کے یاروں کو بھی پیغام دینا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف صاحب آپ کی اور بھی چوریاں پکڑی جانے والی ہیںآپ کو عدلیہ کے ججز نے سزا دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ جو کہتے رہتے ہیں کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں میاں صاحب واقعی آپ نے ایک روپے کی نہیں بلکہ سینکڑوںارب روپے کی کرپشن کی ہے اورپاکستان کی دولت کو آپ نے چھپانے کی کوشش کی لیکن یہ اب سامنے آچکے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میاں صاحب آپ کا سارا ٹبر مقدمات کا سامنا کر رہا ہے ،میاں صاحب پہلے فیصلے جیب میں رکھ کر عدالت میں جاتے تھے اور اب ایک بھائی امید سے ہے اور عدلیہ کی تعریف کر رہا ہے جبکہ ایک بھائی عدلیہ کو گالیاں نکال رہا ہے ۔ا نہوںنے کہاکہ آج جب فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے تو نواز شریف انہیں گالیاں دے رہے ہیں اور یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ بڑا ظلم ہو گیالیکن میاں صاحب آپ اگلی دفعہ اڈیالہ جیل میں ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف تم نے اگر میٹرو بس بنائی تو دہاڑیاں بھی خوب لگائیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف تم نے لو ڈ شیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کئے اب ہم تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.