کراچی، جماعت اسلامی ماورائے عدالت قتل سمیت پولیس کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں ہلاکتوں پر 31جنوری کو گرینڈ جرگہ منعقد کرے گی
جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی طور پر شریک ہوں گے، جماعت اسلامی مقتولین کے اہلخانہ کے ساتھ ہے ان کی مشاورت سے قاتلوں کو کیفرکردا رتک پہنچانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا اعلان
پیر 29 جنوری 2018 21:24
(جاری ہے)
اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء برجیس احمد ، محمد اسحاق خان، سکریٹری کراچی عبد الوہاب ، ضلع غربی کے امیر عبد الرزاق خان ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور پبلک ایڈ کمیٹی کے جنرل سکریٹری نجیب ایوبی اور دیگر بھی موجود تھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت اور حکومتی اداروں پر سے عوام کا اعتماد اور اعتبار اٹھ گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اگر ججوں پر مشتمل کوئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیں گے تبھی عوام کے اندر اعتماد اور اعتبار پیدا ہوسکے گا۔کراچی میں لوگوں کو لاپتا کرنے اور پکڑ کر قانون اور عدالت کو خاطر میں نہ لانے اور بے گناہوں کا قتل کرنے کا سلسلہ اب بندہوناچاہیئے۔ جماعت اسلامی ماورائے عدالت قتل پرہمیشہ سے واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتی ہے ۔ ہم نے مارچ2015میں بھی ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیاتھا جس میں مختلف قبائل اور قومیتوں کے لوگوں کو جمع کیا تھا اس میں واضح طور پر مطالبہ کیا گیا تھا کہ راؤ انوار کو لگام دی جائے ۔اس وقت کسی بھی پارٹی اور گروہ نے آواز نہیں اُٹھائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ راؤ انوار نے کراچی میں آپریشن کی آڑ میں پیسے بنانے کا دھندہ بنایا ہوا تھا اور نیشنل ایکشن پلان کے نام پر نوجوانوں کو پکڑ پکڑ کر مارنے کا سلسلہ جاری کیا ہواتھا جو بعد میں بھی جاری رہا۔ آج نقیب اللہ محسود کے خون کی وجہ سے راؤ انوار کا مکروہ چہرا اور کردار بے نقاب ہوا ہے اور بہت سی باتیں اور چیزیں جو جماعت اسلامی اٹھاتی تھیں اور چھپی ہوئی تھیں آج وہ سامنے آگئی ہیں۔ راؤ انوار نے جو بھی کیا ہے وہ تنہا نہیں کیا ہے اس میں اور لوگ اور عناصر بھی شریک رہے ہیں۔جن کی ان کو سرپرستی حاصل رہی ہے ۔ راؤ انوار اور اس کے سرپرستوں اور محافظوں کو بے نقاب کیا جانا بھی ضروری ہے۔ راؤ انوار کو کسی بھی صورت میں عدالت میں پیش کیا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اگر وہ ملک میں نہیں ہے تو وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ اسے عدالت میں لایا جائے۔ ہم وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کے سرپرست آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ راؤ انوار کو پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی پر اگر کوئی جرم کا الزام ہے تو اس کو بھی قانون اور عدالت میں پیش کیے بغیر سزا دینے کا حق کسی کو نہیں ہے کجا کہ کسی بے گناہ اور بے قصور کو پکڑ کر اور رشوت نہ دینے پر پولیس مقابلہ ظاہر کر کے قتل کردیا جائے۔ یہ خون ناحق ہے اسے کسی صورت میں بھی قبول نہیں کیا جائے۔ ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ ختم کیا جائے۔#مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.