پنجاب‘ بلوچستان ‘خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں 6.2شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے

ْجھٹکے اس قدر ہولناک تھے کہ لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ‘استغفار کا ورد کرنے لگے زلزلے کے باعث 2 سالہ معصوم بچی جاں بحق ‘12 افراد زخمی موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر والدین بچوں کو لینے سکول پہنچ گئے ‘ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام سکولوں میں بچوں کو چھٹی دیدی گئی زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش میں 178کلومیٹر گہرائی میں تھا ‘زلزلہ افغانستان اور بھارت میں بھی آیا‘امریکی جیولوجیکل

بدھ 31 جنوری 2018 13:29

پنجاب‘ بلوچستان ‘خیبر پختونخوا اور  آزاد کشمیر میں 6.2شدت کے زلزلے ..
اسلام آباد‘ لاہور‘ پشاور‘ ایبٹ آباد‘ ہری پور‘فیصل آباد‘ سیالکوٹ‘ سرگودھا ‘ لسبیلہ ‘ مظفر آباد (آئی این پی) پنجاب، بلوچستان ‘خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں 6.2شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے ‘جھٹکے اس قدر ہولناک تھے کہ لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ‘استغفار کا ورد کرنے لگے‘زلزلے کے باعث 2 سالہ معصوم بچی جاں بحق ‘12 افراد زخمی موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی‘ والدین بچوں کو لینے سکول پہنچ گئے ‘ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام سکولوں میں بچوں کو چھٹی دیدی گئی‘امریکی جیولوجیکل کے مطاق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش میں 178کلومیٹر گہرائی میں تھا ‘زلزلہ افغانستان اور بھارت میں بھی آیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو اسلام آباد، لاہور پشاور، ملتان، بھکر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، کمالیہ، سرگودھا، جہلم اور دیگر شہروں میں 6.2شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بنوں اور ہنگو سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں کوٹلی، راولا کوٹ، میرپور ‘ پلندری اور دیگر مقامات پر بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں کوٹلی، راولا کوٹ، میرپور خاص، پھلندری اور دیگر مقامات پر بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش اور گہرائی 169 کلومیٹر تھی۔

اس سے قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی وجہ سے متعدد گھروں کی چھتیں گر گئیں۔چھت گرنے سے 2 سال کی بچی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔زلزلہ سے لسبیلا کی تحصیل بیلا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ زلزلہ آنے سے علاقہ مکنیوں میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور والدین اپنے اپنے بچوں کو لینے اسکول پہنچ گئے تاہم ہنگامی صورتحال کے پیش نظر علاقے کے تمام اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ ملک کے مختلف شہروں میں آنیوالے متواتر زلزلوں نے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش میں 178کلومیٹر گہرائی میں تھا زلزلے کی شدید جھٹکے افغانستان اور بھارت میں بھی محسوس کئے گئے۔