ہندو مذہب کے تہوار شیو راتری کی تقریبات،ہندو یاتری 11فروری کو واہگہ بارڈر سے پاکستان داخل ہو ں گے ،

سیکورٹی اداروں کا فول پروف انتظامات پر اطمینان کا اظہار

بدھ 31 جنوری 2018 22:23

ہندو مذہب کے تہوار شیو راتری کی تقریبات،ہندو یاتری 11فروری کو واہگہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) ہندو مذہب کے تہوار شیو راتری کی تقریبات،ہندو یاتری 11فروری کو واہگہ بارڈر سے پاکستان داخل ہو ں گے ، سیکورٹی اداروں کا فول پروف انتظامات پر اطمینان کا اظہار،تفصیلات کے مطابق ہندو مذہب کے تہوار شیو راتری کی تقریبات کے لیے انتظامی اجلاس سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ میاں عبدالقدیر کے زیر صدارت بورڈ آفس میں منعقد ہواجس میں، ایڈیشنل سیکر ٹری شرائن طارق خان وزیر ، ڈپٹی سیکرٹر ی عمران گوندل ، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس، پی آراو عامر حسین ہاشمی سمیت امور داخلہ،خارجہ، پولیس، فوج، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او، واپڈا، کسٹمز،ریلوے ،امیگریشن اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس مرتبہ پہلے سے بہتر فول پروف سیکورٹی انتظامات کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی بریف کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق خان وزیر نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ ،طعام ،رہائش ،میڈیکل اور دیگر انتظامات اس مرتبہ پہلے سے بہتر بنائے جائیں گے لوڈ شیڈنگ کی صورت میں متبادل انتظامات کیے جائیں گے، تمام مندروں اور گورو داروں کو دلہن کی طر ح سجا دیا گیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ میڈیا کی طرف سے مناسب کوریج سے پوری دنیا میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ہندو یاتری 11فروری کو واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہوں گے جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران انکا استقبال کریں گے ۔ایک رو ز قیام کے بعد 12فروری کو کٹاس راج مند ر چکوال جائیں گے جبکہ 13فروری کو مرکزی تقریب منعقد ہو گی ۔ہندو یاتری 14فروری کو لاہور واپس آئیں گے ۔یاتری 17فروری کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :