وزیر اعلیٰ پنجا ب سے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ،قومی معیشت کی مضبوطی اورسی پیک پر بات چیت
خود مختار اور خوشحال پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے تمام وسائل برائے کار لا رہے ہیں ، شہباز شریف حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے ،صوبے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیاں کو فروغ ملا ہے ، معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے حکومت کے اٹھائے گئے موثر اقدامات بار آور ثابت ہوئے ہیں ورثے میں ملنے والی بیمار معیشت کی بحالی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے، وزیر اعلی پنجاب کی گفتگو شہبازشریف نے انتھک محنت اورمثالی اقدامات سے صوبے کو بدل کررکھ دیا ہے ، مفتاح اسماعیل
بدھ 31 جنوری 2018 22:32
(جاری ہے)
ورثے میں ملنے والی بیمار معیشت کی بحالی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔
انہوںنے کہاکہ حکومت کی موثر ترقیاتی حکمت عملی کے باعث معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملاہے اور سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کاعظیم الشان منصوبہ ہے اورسی پیک کے تحت پاکستان بھر میںبہت سے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ۔سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے مکمل ہونے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ دنیا پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل پر حیران ہے۔چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ثابت ہواہے۔ سی پیک نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں اورہم سی پیک کے عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج پر چین کے صدر، وزیراعظم اور چینی عوام کے شکرگزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ سی پیک عظیم دوست چین کا ایسا عظیم تحفہ ہے جسے پاکستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے - سی پیک کے تحت ہونیوالی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی روابط بھی بڑھے ہیں -سی پیک کے منصوبے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سی پیک ایک اٹل حقیقت بن چکا ہے اوریہ منصوبہ خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کریگا۔اقتصادی راہداری سے اقتصادی و سماجی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، پاکستان تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا محور بنے گا۔انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی ترقی کے مخالفین نے سی پیک کے عظیم منصوبے کو روکنے کی کوشش کی - ذاتی ایجنڈے کی خاطر قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں - وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صوبے کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کیے ہیں۔پنجاب کی ترقی سب کیلئے رول ماڈل بن چکی ہے ۔انہوںنے کہا کہ شہبازشریف نے انتھک محنت اورمثالی اقدامات سے صوبے کو بدل کررکھ دیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.