خیبر پختونخوا میں 78 میگاواٹ بجلی تیار ، 4 ہزار میگا واٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے ،
وفاقی حکومت بجلی سسٹم میں شامل کر رہی ہے اور نہ ہی خرید رہی ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کا نفرنس
بدھ 31 جنوری 2018 22:53
(جاری ہے)
عمران خان کا کہنا تھا کوئلے کے پاور پلانٹ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کے باعث ہیں۔
مستقبل میں پاکستان میں آلودگی کا مسئلہ آنے والا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں پن بجلی بنانے کی سب سے زیادہ صلاحیت ہے۔ شہباز شریف کو ہر چیز کے لیے اجازت مل جاتی ہے لیکن جس میں پاکستان کا فائدہ ہے اس کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہماری بجلی بنگلا دیش اور بھارت سے زیادہ مہنگی ہے۔اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے معاہدوں کو وفاقی حکومت این اوسی نہیں دے رہی۔ خیبرپختونخوا میں پانی سے سستی بجلی بنا رہے ہیں جو وفاقی حکومت نہیں خرید رہی۔ انہوں نے کہا ہمیں بجلی کا ریٹ سوا 4 روپے فی یونٹ ملنا چاہیے۔ تاریخ میں پہلی بار صوبے کو منافع میں 10 فیصد ملے گا۔ پاکستان کی تاریخ میں کسی صوبے نے ایسا کام نہیں کیا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا روسی کمپنی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔اگر ہم کمیشن لیتے تو کمپنی سرمایہ کاری نہیں کرتی۔ صوبے میں شفاف نظام ہے کرپشن کا کوئی عنصر نہیں ہے۔ وفاقی حکومت ہائیڈل کی بجلی کا مسئلہ حل کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.