کراچی،جماعت اسلامی جدہ کے سابق امیر خورشید احمد صدیقی کے والد و دیرینہ رکن جماعت انوار احمد صدیقی انتقال کر گئے

جمعہ 2 فروری 2018 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) جماعت اسلامی جدہ کے سابق امیر خورشید احمد صدیقی کے والد و دیرینہ رکن جماعت انوار احمد صدیقی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نمازِ جنازہ الاخوان مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں ادا کی گئی اور سخی حسن قبرستان میں تدفین کی گئی ۔نمازِ جنازہ میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز ،مرکزی میڈیا کوآر ڈی نیٹر سر فراز احمد ،اردو یونیورسٹی کے سینئر استاد سعید عثمانی ،دوست احباب ،عزیز و اقارب اور اہلِ محلہ نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انوار احمد صدیقی کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،نائب امراء برجیس احمد ،مظفر احمد ہاشمی ،ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر ،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹری سیف الدین ایڈوکیٹ ،راشد قریشی ،حافظ عبد الواحد شیخ ،انجینئر عبد العزیز ،سیکریٹری ا طلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ و پسماندگان سے تعزیت ،مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔#