مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورومیں ماڈل یونائٹیڈ نیشنس( میوٹ من ) کی تین روزہ تقریبات شروع ہو گئیں

جمعہ 2 فروری 2018 22:24

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورومیں ماڈل یونائٹیڈ نیشنس( میوٹ من ) کی تین روزہ تقریبات شروع ہو گئیں، مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے چوتھے ماڈل یونائٹیڈ نیشنس کی تقریبات کا افتتاح مین آڈیٹوریم میں کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وی سی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ جامشورو اور حیدرآباد کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مہران یونیورسٹی نے ماڈل یونائٹیڈ نیشنس کرانے کا بنیاد ڈالا جو گذشتہ چار سال سے فروری کے پہلے ہفتے میں شاندار نمونے سے ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ "میوٹ من" سے طلبہ و طالبات کو دنیا کے ابھرتے ہوئے مسائل اور بحث مباحثے کے متعلق معلومات ملنے کا موقع ملتا ہے ، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اس ماڈل سے طلبہ و طالبات کو سفارتکاری کے فن، سوال کرنے، دلیل دینے، اور اپنی بات منوانے کا طریقہ سیکھنے کو ملتے ہیں ․ وائس چانسلر نے کہا کہ دنیا میں اس وقت معاشی، ماحولیاتی، پانی ، توانائی اور علاقائی تکرار چل رہے ہیں جنہیں طلبہ و طالبات اس پلیٹ فارم سے سمجھ سکیں گے، میوٹ من کے بانی اور پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ تین روزہ تقریبات میں طلبہ کی جانب سے مختلف موضوعات پر نہ صرف بحث کیا جائیگا پر دیگر ممالک میں جاری مختلف مسائل کے حل کے لئے تجویزیں بھی دیں جائینگی ․ ڈاکٹر طحہٰ نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے اس اقوام متحدہ کے ماڈل سے آس پاس کی جامعات اور چھوٹے بڑتے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

میوٹ من 2018 کے صدر ولید میمن نے تین روزہ تقریبات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تین دن اقوام متحدہ کے اس ماڈل پر مختلف موضوعات پر اجلاس جاری رہیگا، جمعہ کی شام کو مختلف ممالک کی پہچان والی اشیاء کی مین آڈیٹوریم کے سامنے گلوبل کارنیوال کے نام سے نمائش لگائی جائیگی جس میں تقریباًً 70ممالک شامل ہیں جن کی میوٹ من میں حصہ لینے والے طلبہ نمائندگی کرینگے اور ان ممالک کا دورہ کرنے والوں کا تعارف پیش کرینگے ․ جبکہ آج بروز ہفتہ صبح 10بجے تا شام 5بجے تک سول انجنیئرنگ شعبہ میں اقوام متحدہ کی مختلف تنظیمیں اور کمیٹیوں کے اجلاس ہونگے اور شام کو محفل موسیقی ہوگی جس میں ملک کے نامور فنکار حصہ لینگے، اجلاس اتوار تک جاری رہیگا اور شام 5بجے میوٹ من 2018ء کی اختتامی تقریب ہوگی جس کے مہمان خاص ایس ایس پی حیدرآبادپیر محمد شاہ ہونگے۔

میوٹ من 2018 میں مہران یونیورسٹی کے مختلف شعبوں ، خرپور میرس کیمپس، سٹی اور بیکن اسکول حیدرآباد سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے 400سے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :