راجہ محمد فاروق حیدر خان جلسہ عام میں دوران خطاب نواز شریف کو مخاطب کرتے ہی آبدیدہ ہوگئے

پیر 5 فروری 2018 19:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) وزیراعظم آزادجموںوکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان مظفرآباد میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے جلسہ عام میں دوران خطاب میاں محمد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہی آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ میاں نواز شریف کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔ہمیں آپ پر اس لیے بھی فخر ہے کہ آپ کشمیرالنسل ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم فاروق حیدر خان کے ان جذبات کا جواب میاں محمد نواز شریف نے اپنی تقریر میں دیا اور کشمیریوں کو مخاطب کرکے کہا کہ میرا آپ کے ساتھ خون کا رشتہ ہے اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ بھی خون کا رشتہ ہے ۔

جبکہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اپنی تقریر میں کہا کہ میں میاں نواز شریف کی بیٹی ہوں میرا نہ صرف دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتاہے بلکہ میری رگوں میں بھی کشمیری خون ہے ۔

متعلقہ عنوان :