آصف زرداری کا حشر 2013ء کے الیکشن سے بھی بدتر ہوگا، وفاقی وزیر پرویز ملک

منگل 6 فروری 2018 19:20

آصف زرداری کا حشر 2013ء کے الیکشن سے بھی بدتر ہوگا، وفاقی وزیر پرویز ..
لاہور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) وفاقی وزیر صنعت و تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ آصف علی زردار ی بھی عمران نیازی کی طر ح یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کو گالی دینے سے شاید وہ عوامی سطح پر اپنا امیج بہتر کر لیں گے اور لوگ انہیں ووٹ دے دیں گے، ایسا نہیں ہوگا، آصف علی زرداری کا حشر 2013ء کے الیکشن سے بھی بدتر ہوگا، گالی سے ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا، اب زرداری نیازی ملکر رو ئیں گے،حاصل کچھ نہیں ہوگا جیسے جیسے شیر آگے بڑھے گا ان کا رونا تیز ہو گا،ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کے خوف سے مخالفین کے اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں، نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، ان کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں، ان کی وجہ سے ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والے اکٹھے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا خوف ان کے مخالفین کو کھائے جا رہا ہے۔ عمران چار سال سے رو رہے ہیں اور روتے ہی رہیں گے۔ جیسے جیسے شیر آگے بڑھے گا ان کا رونا مزید تیز ہوتا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ایم پی اے ،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،تنویر ضیا بٹ،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال ،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ ہم دھرنا دینے یا گالیاں دینے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں،گالیاں دینے والوں کا انجام شروع ہوچکا بہت جلد مخالفین سیاسی میدان سے بھاگنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :