تین تین باریاں لینے اور ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دینے والے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے،سراج الحق
ملک میں ایک بار پھر کرپشن مافیا عوام کو دھوکہ دینے کے لیے ایک دوسرے پر الزامات لگا کررہا ہے، 2018ء کے انتخابات میں عوام اپنا ووٹ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے استعمال کریں اور جن لوگوں نے ملک و قوم کو غربت،مہنگائی،بے روزگاری اور بدامنی کی دلدل میں دھکیلا ہے ان سے اپنی محرومیوں کے تمام حساب بیباک کرلیںتاکہ آئندہ ان لٹیروں کولوگوں کی قسمت سے کھیلنے کا موقع نہ مل سکے، دفود سے ملاقات
منگل 6 فروری 2018 20:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کے نفاذ کو یقینی بنائے اور جن لوگوں پر کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے الزامات ہیں جب تک عدالتیں انہیں کلیئر نہ کردیں ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر کرپٹ ٹولہ مختلف پارٹیوں کے پرچم اٹھا کر اور چہرے بدل کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہا ہے۔سینیٹر سراج الحق نے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کو ملک بھر میں پورے قومی جوش و جذبے سے منانے پر قوم کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں یکجہتی کے پروگرامات میں شرکت کی۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم کی طرف سے اظہار یکجہتی کشمیریوں کے جذبہ حریت اور حوصلوں کو بڑھا دیتا ہے اور حکمرانوں کی کوتاہیوں کی وجہ سے ان کے اندر جو مایوسی پیدا ہوتی ہے اس کو دوبارہ امید میں بد ل دیتا ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جب تک پاکستان میں مضبوط اور اسلام سے محبت کرنے والی حکومت نہیں آئے گی ملک و قوم کے مسائل حل ختم ہونگے نہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا۔ مسئلہ کشمیر کی راہ میں اصل رکاوٹ بھارت سے دوستی اور تجارت کرنے والے ہیں۔کشمیریوں کے قاتل مودی کو جپھیاں ڈالنے والے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہیں۔ان حالات میں ضروری تھا کہ قوم کی طرف سے کشمیریوں کو یہ پیغام جاتا کہ حکمران بھارت کے دوست ہوسکتے ہیں مگر پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے اورہم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔دریں اثنا سجادہ نشین خانقاہ حسینیہ پیر ثنااللہ حسینی نے اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اور جماعت اسلامی کی اتحاد امت کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے تمام مذہبی اور سیاسی رہنمائوں کا اتحاد ضروری ہے ملک میں سیاسی افراتفری اور انتشار کا واحد حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔سینیٹر سراج الحق نے معاشرے کی اصلاح کے لیے خانقاہوں کے کردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ علماء و مشائخ نے ہمیشہ قومی یکجہتی اور وحدت کے لیے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔خانقاہی نظام اورروحانی شخصیات کا پاکستا ن بنانے میں بنیادی کردار تھا اب پاکستان بچانے کے لیے بھی انہیں ہی میدان میں آنا چاہیے۔انہوں نے پیر ثنا ء اللہ حسینی کو منصورہ آنے کی بھی دعوت دی ۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.