رانا مشہود کی زیر صدارت ’’محفوظ بچے،مضبوط پاکستان‘‘کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد
چائلڈ فرینڈلی معاشرے کے قیام سے بچوں کو محفوظ مستقبل ملے گا، صوبائی وزیر
بدھ 7 فروری 2018 18:34
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد نے کہا کہ محفوظ بچے ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اورمحفوظ مستقبل ہوتے ہیںاوربچوں کے حقوق کا تحفظ قوموں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔
پنجاب حکومت مستقبل کے اِن معماروں کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ پاکستان کو بہترین انسانی وسائل میسر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال صوبہ بھر میں07فروری کو چائلڈ پروٹیکشن ڈے بھر پور انداز سے منایا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں طلباء و طالبات کو اپنی حفاظت اور دیگرسماجی امور کے بارے میں ضروری آگاہی دی جائے گی تا کہ بچے کسی بھی نا خوشگوار صورتحال میں اپنی حفاظت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کا دن منانے کا مقصد عوام میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آگہی پیدا کرنا ہے۔ قوم کے نونہالوں کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔صوبائی وزیر رانا مشہود نے کو بتایا کہ قصور میں ننھی زینب کی یاد میں ’’گورنمنٹ زینب فاطمہ گرلز سکول‘‘ قائم کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں حمیدہ وحید الدین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں ، ان کی نگہداشت اور دینی ، سماجی و اخلاقی تربیت کی ذمہ داری والدین، اساتذہ اور پورے معاشرے پر عائد ہوتی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے چائلڈ پروٹیکشن ڈے پر ’’محفوظ بچے، مضبوط پاکستان‘‘کے عنوان سے ایک جامع معلوماتی کتابچہ متعارف کروا دیا ہے جو کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور متحدہ علماء بورڈ سمیت متعلقہ محکموںکی مشاورت کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔اس کتابچے کے ذریعے طلباء و طالبات کو شرپسند عناصر سے محفوظ رکھنے سے متعلق آگاہی دی جائے گی جبکہ والدین اور اساتذہ کیلئے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہدایات درج کی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں قیامت خیز گرمی کی لہر کے دوران لوڈشیڈنگ کا جن بھی بے قابو ہو گیا
-
برطانیہ میں ’ترسیل انصاف میں بدترین غلطیوں میں سے ایک‘ پر معذرت
-
پشاورہائی کورٹ :علی امین گنڈا پور کیخلاف الیکشن کمیشن کارروائی کے حکم امتناع میں توسیع
-
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات ہوگی تو اسیران کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر ہوگی
-
کرغیزستان: واپسی کے منتظر طلبہ کی طویل قطاریں
-
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،آئی ایس پی آر
-
جیل میں قید کینسر کی مریضہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت بگڑ گئی
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد دو دنوں میں 2200 روپے کی کمی ہوگئی
-
انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث سکیورٹی اہلکار امن مشن پر؟
-
ہمارا مشن ہے 200 کلو میٹرفاصلے سے چاند کی تصویر لی جائے،ٹیم ممبر آئی کیوب قمر
-
ثاقب نثارنے پیغام بھیجا نواز شریف اورمریم کیخلاف بیان دوتوپارلیمنٹ جاگی: طلال چوہدری
-
صدرآصف علی زرداری کے ون چائنا پرنسپلپرریمارکس انتہائی قابل تعریف ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.