مولانا سمیع الحق کا سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کی ٹکٹ کی بجائے آزاد حیثیت میں حصہ لینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 7 فروری 2018 19:34

مولانا سمیع الحق کا سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کی ٹکٹ کی بجائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2018ء) مولانا سمیع الحق کا سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کی ٹکٹ کی بجائے آزاد حیثیت میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب جے یو آئی س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے بھی اہم اعلان کیا ہے۔ مولانا سمیع الحق نے سینیٹ انتخابات میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ سمیع الحق تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ تاہم اب سمیع الحق آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے اور انہیں تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہوگی۔