پاکستان اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیگا، ہم امداد کی جگہ تجارت میں وسعت لانا چاہتے ہیں،وزیر دفاع
پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کا مخالف ہے ،ہم نے انسداد دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عالمی برادری کو کثیر جہتی مدد فراہم کی ہے،افغانستان سمیت پورے خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں ،پرامن افغانستان پاکستان سمیت خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے، وزیر دفاع کی چیئرمین ملٹری کمیٹی یورپی یونین سے گفتگو
جمعرات 8 فروری 2018 20:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا ک یورپی یونین کے مالاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا میں ترقیاتی اٴْمور پر شکر گزار ہیں۔
خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کا مخالف ہے اور ہم نے انسداد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کو کثیر جہتی مدد فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم موڑ پر کھڑا ہے اور ہم امداد کی جگہ تجارت میں وسعت لانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندی کی بنیادی وجہ بے روزگاری اور غربت ہے جس پر توجہ دینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سمیت پورے خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں کیونکہ پٴْرامن افغانستان پاکستان سمیت خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔میخائل کوستارا کوس کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون میں وسعت چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ سطح پر اعلیٰ سطحی روابط اور ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھانا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.