سرگودھا یونیورسٹی میںشعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

جمعرات 8 فروری 2018 22:08

سرگودھا۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے یونیورسٹی آف سرگودھا میںشعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیر انتظام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے جدوجہدآزادی کشمیر کے لیے نوجوان کشمیریوں کے کردار پر خصوصی لیکچر دیا جبکہ تقریب کے دوران معروف مصنف ڈاکٹرجنید احمد کی لکھی کتاب’’ہندوستان ایک متعصب ریاست کی رونمائی ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جنید احمد نے کہا کہ بھارت خود کو سیکولر ریاست کہتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ بھارت ذات پات میں گھر اایک متعصب ملک ہے جہاں انسانی حقوق کی پامالی اور استحصال عروج پر ہے۔بھارت میں پھیلتے نسلی تعصب اور نفرت کا عالم یہ ہے کہ بھارت میں دنگے فسادات معمول بن گئے ہیں جبکہ علیحدگی کی سینکڑوں تحاریک چل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیانے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کیخلاف سازشیں کیں اور باقاعدہ منصوبہ بندی سے پاکستان اور مسلمانوں کو نقصان پہنچایا جبکہ پاکستان سمیت بنگلہ دیش،سری لنکا،نیپال ،چائنہ ودیگر ہمسائیہ ممالک کے عدم استحکام کیلئے بھارتی سازشیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :