عاصمہ جہانگیر کا انتقال پاکستان کی خواتین کیلئے بہت بڑا نقصان ہے ساری زندگی خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ‘ جسٹس(ر)ناصرہ جاوید اقبال

اتوار 11 فروری 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) جسٹس (ر) ناصرہ جاویداقبال نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال پاکستان کی خواتین کیلئے بہت بڑا نقصان ہے انہوں نے ساری زندگی خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر جب وکالت کے شعبے میں آئی تو انہیں مرد وکلا کی جانب سے بہت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ خواتین اس شعبے میں نہ آئیںلیکن انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور مردوں کو پیچھے چھوڑ دیاعاصمہ جہانگیر کل توٹی وی وی پر بات کر رہی تھی مجھے ان کے انتقال کی خبر یقین نہیں آ رہا ۔

متعلقہ عنوان :