ہنگو کے 14دیہاتوں کے مشران کا گرینڈ جرگہ، آئندہ الیکشن میں ناکام سیاسی لٹیروں کو مسترد کرنے پر اتفاق

اتوار 11 فروری 2018 17:30

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) ہنگو کے 14دیہاتوں کے مشران کا گرینڈ جرگہ۔ آئیندہ الیکشن میں ناکام سیاسی لٹیروں کو مسترد کرنے پر اتفاق ۔جے یو آئی کے متوقع امیدوارحاجی عبد الرحمان پر اتفاق ۔مشران کے فیصلے کی روشنی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ مشران کی کی جانب سے اعتماد کا بدلہ الیکشن کے بعد ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی حقوق کے حصول کے صورت میں دیں گے۔

حاجی عبد الرحمان کا خطاب ۔تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقہ الشیراوی میں سیاسی و سماجی رہنماء حاجی عبد الرحمان قریشی کے رہائش گاہ پر ہنگو کے 14دیہات کے مشران اور بنگش اتحاد پر مشتمل ایک قومی گرینڈ جرگہ منعقد ہوا ۔ گرینڈ جرگہ سے خطاب میں سماجی رہنماء عبد الطیف ، ملک شفیق اورکزئی،ملک فضل نور و دیگر نے کہا کہ ماضی میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کی بھر پورحمایت کے باجو د کسی بھی امیدوار نے کامیابی کے بعد عوام کی احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے ایمانداری کیساتھ جہدوجہدنہیں کی بلکہ عوامی نمائندوں نے ہر بار ہنگو کے عوام کو دھوکہ دیکر اپنے ہی مفادات کے لئے سیاست کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئیندہ الیکشن میں ماضی کی سیاسی لٹیروں کوووٹ کی طاقت سے شکست دیکر ان کی سیاسی دکانداری کاخاتمہ کریں گے۔مشران نے کہا کہ متفقہ طور پر جے یو آئی کے متوقع امیدوار حاجی عبد الرحمان قریشی کو صوبائی اسمبلی میں بھیجنے میں بھر پور ساتھ دیں گے ۔ اس موقع پر متوقع امیدوارحاجی عبد الرحمان قریشی نے اعتماد کا اظہار کرنے پر 14دیہات کے مشران اور بنگش اتحاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشران نے عوام کے مفاد کی خاطر جو بھی فیصلہ کیا اس پر عملدرآمد کی جائے گا اور مشران کے امیدوں پر پورا اتر کر عوامی طاقت سے علاقے کے ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کے فلاح و بہود کے لئے تمام تر توانائیاں اور وسائل بر وے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :