میئر کراچی وسیم اختر نے معروف اداکار قاضی واجد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اتوار 11 فروری 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے معروف اداکار قاضی واجد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاضی واجد کی سدا بہار اداکاری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا فن اداکاری میں قاضی واجد ہمارے شہر کا ایک بہت کی معتبر اور بڑا نام تھا، انہوں نے نصف صدی سے زائد عرصے تک اپنے فن سے ملک و قوم کے لئے خدمات انجام دیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، قاضی واجد نے ریڈیو، ٹی وی اور فلم کے شعبوں میں نہ صرف اپنی کارکردگی کالوہا منوایا بلکہ لاتعداد ڈراموں میں انتہائی یادگار کردار ادا کئے جن میں خدا کی بستی، قاضی کا قاعدہ، تعلیم بالغاں، مرزا غالب بندرروڈ پر ، حامد میاں کے ہاں اور اسٹوڈیو نمبر 9 نمایاں ہیں، ان کی کارکردگی کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے 1988 ء میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا، میئر کراچی وسیم اختر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قاضی واجد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آمین #

متعلقہ عنوان :