انسداد دہشت گردی عدالت نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کر دی ،تمام گواہ کل طلب

کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت ، جج نے چالان میں درج قتل، اغوا، زیادتی اور دہشتگردی سمیت تمام الزامات ملزم عمران کو پڑھ کر سنائے

پیر 12 فروری 2018 16:03

انسداد دہشت گردی عدالت نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے پراسیکیوشن کی جانب سے تمام گواہوں کو کل ( منگل ) طلب کرلیا۔گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سجاد احمد نے زینب قتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

جج نے چالان میں درج قتل، اغوا، زیادتی اور دہشتگردی سمیت تمام الزامات ملزم عمران کو پڑھ کر سنائے ۔

اس موقع پر استغاثہ کے گواہوں نے شہادتیں قلمبند کرائیں۔جس کے بعد عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کردی اور پراسیکیوشن کی جانب سے تمام گواہوں کو آج ( منگل ) طلب کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قصور میں 7سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور اس گھنائونے جرم میں ملوث ہونے پر ملزم عمران علی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ زینب کیس ملک کے ہائی پروفائل مقدمات میں سے ایک بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :