(ن) لیگ نے جنرل الیکشن سے پہلے ہی پری پول دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا ہے ‘یاسمین راشد

فنڈز جاری سے علاقے میں ترقیاتی کام ہو نے چاہیے ایسا نہ ہو کہ درباری عوام کی فلا ح بہود کی بجائے اپنی جیبیں بھریں

پیر 12 فروری 2018 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے جنرل الیکشن سے پہلے ہی پری پول دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، پنجاب حکومت نے این اے 120کے لیے 2ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں،پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں ترقیاتی کام ہو نے چاہیے مگر ایسا نہ ہو کہ (ن) لیگ کے درباری عوام کی فلا ح بہود کی بجائے اپنی جیبیں بھریں۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ہم حکومت سے سوال پوچھتے ہیں کیا صرف حلقہ این ای120کے لیے فنڈزدئیے ہیں یا قومی اسمبلی کے دیگر 274حلقوںکو بھی جاری کیے ہیں، یہ پیسہ گورنر پنجاب نے ریلیز کیا ہے ہم ٹیپا سے چاہتے ہیں کہ حلقہ کی ترقی کے لیے پی سی ون فارم فوری پبلک کرے ، یہ ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم جانیں کہ فنڈز کہا ں کہا ں خرچ کیے جارہے ہیں ،کہی عوام کا پیسہ ریوڑیاں کی طرح اپنوں کو نوازنے کے لیے استعمال تو نہیں ہو رہا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جوسڑکیں حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں بنائی گئی تھی انہیں توڑ دیا گیاہے ،حلقے میںپانی ، گیس کی بندش ہے عوام پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جو کہ ان کے ساتھ سر اسر ظلم اور نا انصافی ہے ، شہباز شریف لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے دار حلقہ این اے 120 کی عوام کے ساتھ ناروا سلوک کر رہے ہیں ، حلقے کی عوام پانی ، تعلیم ،صحت سمیت دیگر سہولتوں سے محروم ہے حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ،پورے حلقہ کا برا حال ہے کسی کی بھی کہی شنوائی نہیں ہو رہی ، بلکہ عوام کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیںجو کہ خادم اعٰلی کی منہ پر طمانچہ ہے۔

متعلقہ عنوان :