شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائیس چانسلر کی جانب سے نامور قانون دان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر رنج و دکھ کا اظہار

پیر 12 فروری 2018 22:46

سکھر۔12فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے نامور قانون دان اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی ایڈوکیٹ عاصمہ جہانگیر کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر پروین شاہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ انسانی حقوق، حقوقِ نسواں، جمہوریت ، آئین و قانون کی عمل داری میں عاصمہ جہانگیر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ آمریت کے خلاف جدوجہد کی اور غیر جمہوری قوتوں سے نبردآزما رہیں۔انہوں نے انصاف اور تحریک بحالی جمہوریت میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے ہمیشہ پارلیمینٹ کی بالادستی اورآئین کی حکمرانی کے حقوق کا تحفظ کیا۔