جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے

منگل 13 فروری 2018 11:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے ہیں ۔ کانفرنس میں کمانڈر سینٹ کام، کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغان آرمی چیف بھی شریک ہوں گے۔