کراچی ،لانڈھی سی2 مسلح ڈاکو با آسانی دکان کے کیش کاؤنٹر کا صفایا کر کے فرار ہوگئے

منگل 13 فروری 2018 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) کراچی کا علاقہ لانڈھی اسٹریٹ کریمنلز کی آماجگاہ بن گیا،2 مسلح ڈاکو با آسانی دکان کے کیش کاؤنٹر کا صفایا کر کے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔لانڈھی نمبر 6میں دو مسلح ڈاکو باآسانی کیش کاؤنٹر کا صفایا کرکے فرار ہوگئے ۔واردات کے دوران ایک ڈاکو دکان کے باہرموجود رہا ۔سی سی ٹی وی فوٹِجز میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جبکہ دو ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ڈکیتی کی یہ تیسری واردات ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :