سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت مقدمہ کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی

منگل فروری 21:27

سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت مقدمہ کی سماعت 19 فروری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ، طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی ہے ، منگل کوجسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، ا س موقع پر جواب گزار طلال چوہدری نے پیش ہوکرعدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ اس مقدمہ میں عاصمہ جہانگیر ان کی وکیل تھیں، جن کی وفات کی وجہ سے مجھے نئے وکیل کی خدمات لینے کے لئے مہلت دی جائے،جس پر عدالت نے ان کی ا ستدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت بغیر کسی کارروائی کے 19 فروری تک ملتوی کردی۔