میرا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں گھر کرچکا ‘ ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا ہوگا‘ منافقت کی سیاست کرنے والوں کو صادق اور امین ملکی خدمت کرنے والے کو نااہل قرار دیدیا گیا‘ عدالت میں بیٹھے منصفوں کو بھی الله کی بارگاہ میں جوابدہ ہونا ہے‘ سب سے زیادہ جواب دہی منصف کی ہوگی جو انصاف کی کرسی پر بیٹھا ہے‘ الله تعالیٰ نے لودھراں میں ہمیں عزت بخشی ہے یہ مخالفین کیلئے لمحہ فکریہ ہے‘ ووٹ کے تقدس کی بحالی کا پیغام ملک کے کونے کونے میں لے کر جائیں گے ‘عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنے سے ہی ملک ترقی کرے گا

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی میڈیا سے بات چیت سابق وزیراعظم کی علامہ راغب نعیمی کے گھر آمد‘دادی کے انتقال پر تعزیت کی ‘ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی

بدھ 14 فروری 2018 15:16

میرا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں گھر کرچکا ‘ ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا ہوگا‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں گھر کرچکا ہے‘ ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا ہوگا‘ منافقت کی سیاست کرنے والوں کو صادق اور امین ملکی خدمت کرنے والے کو نااہل قرار دیدیا گیا‘ عدالت میں بیٹھے منصفوں کو بھی الله کی بارگاہ میں جوابدہ ہونا ہے‘ سب سے زیادہ جواب دہی منصف کی ہوگی جو انصاف کی کرسی پر بیٹھا ہے‘ الله تعالیٰ نے لودھراں میں ہمیں عزت بخشی ہے یہ مخالفین کے لئے لمحہ فکریہ ہے‘ ووٹ کے تقدس کی بحالی کا پیغام ملک کے کونے کونے میں لے کر جائیں گے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنے سے ہی ملک ترقی کرے گا۔

بدھ کو نواز شریف علامہ راغب نعیمی کے گھر گئے نواز شریف نے راغب نعیمی سے ان کی دادی کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ الله تعالیٰ نے لودھراں میں ہمیں عزت بخشی ہے۔ لودھراں کے عوام کا مشکور ہوں۔ دل چاہتا ہے لودھراں جا کر عوام کا شکریہ ادا کروں ہم نے ووٹ کے تقدس کو بحال کروانا ہے۔

ملک میں ستر سال سے ووٹ کا احترام نہیں کیا گیا۔ میراپیغام عوام کے دلوں اور ذہنوں تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کا پیغام کونے کونے تک لیکر جائیں گے عوام کے ووٹ کی تضحیک نہیں ہونی چاہئے۔ عوام کے مینڈیٹ کا احترام سب کو کرنا ہوگا تب ہی ملک آگے بڑھے گا۔ میرا بیانیہ عوام کے دلوں میں گھر کرچکا ہے مخالفین کا کیا ذکر کروں یہ ان کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

مخالفین کو خود سوچنا چاہئے کہ انہوں نے ملک میں کیسی سیاست کی ہے نواز شریف نے کہا کہ مخالفین صادق امین جبکہ ملکی خدمت کرنے والے نااہل قرار دیدیئے گئے۔ عدالت میں بیٹھے منصفوں کو بھی الله کی بارگاہ میں جوابدہ ہونا ہے۔ سب سے زیادہ جواب دہی منصف کی ہوگی جو انصاف کی کرسی پر بیٹھا ہے۔ مخالفین نے منافقت کی سیاست کی پھر بھی انہیں صادق اور امین ٹھہرایا گیا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کردیا گیا کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ لودھراں میں ایسے نتائج آئیں گے۔