Live Updates

نواز شریف ،ْ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ،ْ نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 2 ضمنی ریفرنسز دائر کردئیے ،ْآٹھ ،ْ آٹھ نئے گواہ شامل احتساب عدالت میں فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز سے متعلق ضمنی ریفرنسز دائر کیے گئے

بدھ 14 فروری 2018 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ ،ْسابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیئے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے وزارت داخلہ کو دو الگ الگ خط لکھے گئے ہیں ،ْایک خط میں سابق وزیر اعظم نواز شریف جبکہ دوسرے خط میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 2 ضمنی ریفرنسز دائر کردیے۔احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز سے متعلق ضمنی ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔ نیب نے دونوں ضمنی ریفرنسز میں 8،8 نئے گواہ شامل کیے ہیں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما لیکس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے نواز شریف ،ْان کے بچوں اور داماد کے خلاف ایون فیلڈ، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز سے متعلق تین ریفرنسز دائر کیے تھے اسی ضمن میں نیب کی جانب سے فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز میں ضمنی ریفرنسز دائر کردئیے
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات