یو ای ٹی لاہور میں منشیات کے خاتمہ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

بدھ 14 فروری 2018 20:36

لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) یو ای ٹی لاہور میں منشیات کے خاتمہ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں انسداد منشیات کے ماہرین نے خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی حفاظت اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے منشیات کے استعمال کی عادت کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے منشیات کے اثرات اور وجوہات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار ، مہمات اور عوامی آگاہی کے ذریعے منشیات کے استعمال میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ماہرین نے ’منشیات اور نوجوان نسل ‘‘ کے موضوع پر سیر حاصل لیکچر دیا۔اس موقع پرسینئر وارڈن پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات نے کہا کہ کسی بھی قسم کی منشیات کی سرگرمی جامعہ میں قابل قبول نہیں ہو گی۔اس موقع پر رجسٹر یو ای ٹی لاہور محمد آصف،اساتذہ اکرام، انتظامیہ اور طلبا و طالبات کے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :