سینیٹر ڈاکٹر سومرو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے نمائندہ وفد کی سکندر حیات خان شیرپائو سے ملاقات ،سینیٹ انتخابات سے متعلق گفتگو

جمعہ 16 فروری 2018 22:48

اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے سینیٹر ڈاکٹر سومرو کی سربراہی میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو سے وطن کور اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں سینیٹ کے آنیوالے انتخابات کے حوالے بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کی وفد میں سینیٹر ڈاکٹر سومرو کے علاوہ ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی محمد علی شاہ باچا،پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی اور سینیٹ کے امیدوار فیصل سخی بٹ شامل تھے۔

ملاقات میں طے پایا کہ سینیٹ کے آنے والے انتخابات کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنا نے کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھاجائے گا۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے سید حنیف شاہ بھی موجود تھے۔