امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ علاقائی ترقی اور امن کیلئے خطر ناک ہے ،ْ چیئر مین سینٹ رضا ربانی
امریکہ کے عزائم سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وہ بھارت کو ایشیائی خطہ کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے ،ْ خطاب
پیر 19 فروری 2018 22:56
(جاری ہے)
میاں رضاربانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی تاریخ کے ادوار میں پنہاں ہے جس کے آرکیٹیکٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور مائوزے تنگ ہیں۔
دونوں رہنمائوں نے تاریخ کے مشکل ادوار میں اس دوستی کے استحکام کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ علاقائی ، معاشی اورا سٹرٹیجک شراکت داری دونوں ممالک کیلئے تاریخ کے تمام ادوار میں مفید رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوستی اور دوطرفہ تعلقات کے رشتے کو سی پیک کے منصوبے سے مزید تقویت ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی خطے میں ترقی کی بے پناہ استعداد موجود ہے اور اسے اپنے وسائل پر کنڑول حاصل کر کے اپنی تقدیر کے خود فیصلے کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کیلئے مغرب کی جانب دیکھنے کا عمل اب اختتام پذیر ہو رہا ہے اور مغربی سامراجیت ایشیائی خطے اور مشرق وسطیٰ میں حکومتوں کو عدم استحکام کا شکار کر کے علاقائی ترقی کے عمل کو روکنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوںکے مابین تجارت کے فروغ اور ترقی کے عمل میں معاونت کیلئے چینی زبان کو سیکھنا اچھا اقدم ہے تاہم ملک کی علاقائی زبانو ں کا فروغ بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں کے کلچر الگ الگ ہیں اور دونوں کی یہ شناخت باقی رہنی چاہیے ۔ مسلم لیگ کے راہنما مشاہدحسین سید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ` پاکستان کی چین سے شراکت داری تاریخی لحاظ سے فقید المثال ہے اور تمام علاقائی اتار چڑھائو کے باجود تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاملات پر بھی دونوں ملکوں کے خیالات ہمیشہ یکساں رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاء کی تاریخ میں سی پیک جیسے بڑے منصوبے کی نظیر نہیں ملتی اور ون بیلٹ ون روڈ کا منصوبہ جو کہ 70 ممالک تک پھیلا ہوا ہے اس کی سب سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان میں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس میں مزید کئی شعبوں کے منصوبے بھی شامل کئے گئے ہیں جس میں زراعت ، غربت کا خاتمہ ، ثقافت اور عوامی سطح کے روابط شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت ہزاروں پاکستانی طلباء چین میں زیر تعلیم ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ باہمی تعلقات کو مزید شعبوں میں فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک مخالف قوتیں ترقی کا عمل روکنا چاہتی ہیں ۔کیونکہ اختیارات کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہوتا نظر آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے چینی اثر ورسوخ سے متعلق پراپیگنڈے میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور موجودہ دور میں سرد جنگ کی ذہنیت کی کوئی گنجائش نہیں۔ تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، سفراء، صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.