سعودی عرب ،غیر ملکیوں کو مفت ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 20 فروری 2018 14:53

سعودی عرب ،غیر ملکیوں کو مفت ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء)  مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے غیر ملکی سائنسدانوں اور ماہرین صحت کو ریاست کے مفت ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی صحت کونسل کے سیکرٹری جنرل احمد العامری کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ریاست کے شعبہ صحت کو مزید بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سعودی حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہتر ٹریک ریکارڈ کے حامل ماہرین کو مفت ویزے جاری کئے جائیں گے اور اس سے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ماہرین سعودی عرب میں شعبہ صحت میں کام کے لیے راغب ہوں گے۔

خیا ل رہے کہ سعودی مملکت میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اس وقت مختلف اصلاحات پر عمل درآمد کیا جارہا ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف غیرملکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :