جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 21 فروری 2018 20:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) جناح یونیورسٹی برائے خواتین میںشعبہ میڈیا اسٹڈیز کے تحت ’’ذاتی بچاؤ‘‘ کے عنوان پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں معروف اداکار عاصم محمود نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ مکس مارشل آرٹس کے ٹرینر گوہر گل ، کراٹے چیمپئین صبا گل اور مبینہ شیخ نے ورکشاپ میں شرکت کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ورکشاپ کا مقصد موجودہ حالات کے پیش نظر ذاتی بچاؤ کے طریقے کار سیکھانا تھا ورکشاپ میں طالبات کو بتایا گیا کہ کسی بھی مشکل صورت حال میں کس طرح اپنی حفاظت کر سکتی ہیں ۔

ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عاصم محمود کا کہنا تھا کہ ذاتی بچاؤ کے عنوان پر ورکشاپ کا انعقاد جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی جانب سے انتہائی خوش آئند قدم ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گوہر گل نے طالبات کو جسمانی مشق کے زریعے بتایا کہ مشکل حالات میں خواتین کس طرح اپنا بچاؤ کر سکتی ہیں۔کراٹے چیمپئین صبا گل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بگڑتے حالات کی وجہ سے ضروری ہے کہ خواتین کو ذاتی حفاظت کے اقدامات سے مکمل آگاہی ہو اسی موقع پر موجود کراٹے ٹرینر مبینہ شیخ کے مطابق بچیوں کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کی خواتین کو بھی اپنی حفاظت کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :