زیر التواء انکوائریوں ،مقدمات کو ڈیڈلائن سے قبل مکمل کیا جائے ،مفصل اور غیر مبہم رپورٹس مرتب کی جائیں‘ڈی جی اینٹی کرپشن

بدھ 21 فروری 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈر (ر) مظفر علی رانجھا نے کہا کہ زیر التواء انکوائریوں اور مقدمات کو ڈیڈلائن سے قبل مکمل کیا جائے اورمفصل اور غیر مبہم رپورٹس مرتب کی جائیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے اینٹی کرپشن ٹیکنکل افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈر (ر) مظفر علی رانجھا نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ زیرا لتواء انکوائریوں اور مقدمات کو ڈیڈلائن سے قبل مکمل کیا جائے اور مقدمات اور انکوائریوں میں دستاویزی شواہد ،ویڈیوز اور تصاویروں کو بھی رپورٹس میں شامل کیا جائے اورجلد از جلد تمام کیسز کو حتمی شکل دیتے ہوئے انکوائری رپورٹس مفصل اور غیر مبہم مرتب کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :