ہارر فلم ’’اماوس ‘‘ کی عکسبندی لندن میں شروع

جمعرات 22 فروری 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) بالی وڈ ہارر فلم’’ اماوس ‘‘ کی لندن میں عکسبندی شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار بھوشن پٹیل کی ہارر فلم ’’اماوس ‘‘میں امریکی ماڈل و بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری اور سچن جوشی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں\ فلم کی عکسبندی لندن میں شروع کر دی گئی ہی جوآئندہ 35 روز تک جاری رہے گی۔ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :