نوشہرہ میں پانچ سالہ معصوم بچی سے مبینہ زیادتی کرنیوالے سفاک جنسی درند ے کو مردان کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کا اعتراف جرم

ملز م کی عدالت پیشی،عدالت نے ملزم جنسی درندے کو دو روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 22 فروری 2018 22:54

نوشہرہ میں پانچ سالہ معصوم بچی سے مبینہ زیادتی کرنیوالے سفاک جنسی درند ..
نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) نوشہرہ کے علاقے پیرپائی بیلہ کورونہ میں پانچ سالہ معصوم بچی عمیمہ سے مبینہ جنسی درندگی کرنے والے سفاک جنسی درند آضاخیل پولیس نے کامیاب کاروائی کے بعد مردان کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ کی عدالت میں پیش کیاگیاعدالت نے ملزم جنسی درندے کو دو روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم کا اعتراف جرم۔تفصیلا ت کے مطابق نوشہرہ وزیر اعلی پرویزخٹک کے آبائی ضلع نوشہرہ میں18فروری کو بیلہ کورونہ پیرپائی میں55 سالہ جنسی درندے کی پانچ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی درندگی اوربے حرمتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا۔ 55سالہ ملزم کا پانچ سالہ اوربے حرمتی کی کوشش پر اہلان علاقہ کا نوشہرہ پولیس و صوبائی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل کر جی ٹی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بلاک کر ا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اضاخیل پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی ، پولیس کو 24گھنٹوں کا الٹی میٹم مرکزی ملزم کو اگر گرفتار نہ کیا گیا اور ان کے کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو پورا علاقہ اور گاوں سڑکوں پر نکل کر ویشی درندہ اور صوبائی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی دھرنہ دی گی جبکہ تھانہ اضا خیل کو آگ لگا دی جائیگی جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور نوشہرہ پولیس پر عائد کی جائیگی۔

ڈی ایس پی پبی سرکل لقمان خان اور ایس ایچ او تھانہ آضاخیل کی مزاکراتی کمیٹی نے کامیاب مزاکرات کے بعد مشتعل مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے تھانہ آضاخیل پہنچے اور پولیس نے متاثرہ بچی کے چچا سید گل ولد الف گل کی مدعیت میں سفاک جنسی درندے مسمی گبین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے چار روز میں 33مقامات پر چھاپے۔

پولیس کے مطابق پانچ سالہ بچی ا عمیمہ معصوم بچی سے مبینہ جنسی درندگی کرنے والا سفاک جنسی درندے گبین خان کو آضاخیل پولیس نے کامیاب کاروائی کے بعد مردان کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ کی عدالت میں پیش کیاگیاعدالت نے ملزم جنسی درندے کو دو روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزم کا اعتراف جرم بھی کیا اور بچی ،اس کے والدین اور خاندان اہل علاقہ سے معافی بھی مانگتا ہوں اپنے ناپاک حرکت پر شرمندہ ہوں۔ملزم کا بیان۔

متعلقہ عنوان :